حیدرآباد/29جون(ایجنسی) عید کے موقع پر حیدرآباد کے دو پولیس والوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. اس ویڈیو میں یہ دو پولیس اہلکار نماز پڑھ رہے لوگوں کی مدد کرتے نظر آئے.
عید کی نماز کے دوران وہاں تیز ہوائیں چل رہی تھی جس کی وجہ سے نماز ادا کر رہے لوگوں کی کاغذ کی جانماز اڑنے لگی. اس سے بچنے کے لئے ان دو پولیس والوں نے اپنی ٹوپیاں ان جانماز کے اوپر رکھ دی.
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ابھی تک 50 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے. اس ویڈیو میں حیدرآباد پولیس کے آفیشل فیس بک پیج پر موجود ہے. اتوار کو کانسٹبل وینکٹیش نائیک اور وی پرتاپ سنگھ کی ڈیوٹی
حیدرآباد کے میر عالم عید گاہ پر لگائی گئی تھی. یہاں شہر کے مختلف مقامات سے لوگ نماز ادا کرنے آئے تھے. لوگوں کی تعداد زیادہ تھی اس لئے انہوں نے نماز پڑھنے کے لئے کاغذ کی چادریں استعمال کیا تھا. وہاں چل رہی تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ چادریں اڑنے لگی. اس کے بعد ہی ان دو پولیس والوں نے اپنی ٹوپی ان شیٹس پر رکھ دی تاکہ وہ نہ اڑے.
کانسٹبل وینکٹیش نائیک نے کہا، 'وہاں بہت تیز ہوا چل رہی تھی اس لئے میں نے اپنی ٹوپی نماز پڑھ رہے ایک شخص کی شیٹ کے اوپر رکھ دی. لوگ نماز پڑھ رہے تھے اس لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ پریشان ہوں. یہ میرے کام کا صرف ایک حصہ ہے کہ میں سارے مذاہب کا احترام کروں.